حیدرآباد: 11 مئی (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشنل کونسل پروفیسر آر لمبادری نے ڈگری کورسس میں آن لائین داخلوں سے متعلق ’’دوست‘‘ شیڈول جاری کردیا۔ تین مرحلوں میں ڈگری داخلوں کے لیے دوست عمل جاری رہے گا۔ 16 مئی سے 10 جون تک دوست رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ 20 مئی تا 10 جون تک ویب آپشنس دیا جائیگا۔ 16 جون کو پہلے مرحلے کی ڈگری نشستیں مختص کی جائیں گی۔ 16 تا 26 جون تک دوسرے مرحلے کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ 16 تا 27 جون تک ویب آپشنس کا انتخاب کرنا ہوگا۔ 30 جون کو دوسرے مرحلے کی نشستیں مختص کی جائیں گی۔ یکم تا 5 جولائی تک تیسرے مرحلے کا رجسٹریشن ہوگا۔ یکم تا 6 جولائی تک ویب آپشنس کا انتخاب کرنا ہوگا۔ 10 جولائی کو تیسرے مرحلے کی نشستیں مختص کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے کے داخلوں کے لیے رجسٹریشن فیس 200 روپئے ہوگی۔ دوسرے اور تیسرے مرحلے کے لیے 400 روپئے رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی ہے۔ 17 جولائی سے پہلے سمسٹر کے کلاسس کا آغاز ہوگا۔ ن