ڈی ایس سی امتحانات ملتوی کرنے ہائی کورٹ میں درخواست

   

جسٹس کارتک نے ہال ٹکٹ طلب کیا، 28 اگست کو آئندہ سماعت ہوگی
حیدرآباد ۔ 18۔ جولائی (سیاست نیوز) ڈی ایس سی امتحانات کے التواکیلئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ بیروزگار نوجوانوں کی درخواست کی جسٹس پی کارتک نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل سینئر ایڈوکیٹ روی چندر نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے ڈی ایس سی اور گروپ امتحانات کیلئے جو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، اس کی تیاری کیلئے محض 4 ہفتے دیئے گئے ۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہ امیدواروں کو امتحانات کی تیاری کیلئے مناسب وقت دینے ڈی ایس سی امتحان کو ملتوی کیا جائے۔ بیروزگار نوجوانوں کی جانب سے جاری احتجاج سے عدالت کو واقف کرایا گیا۔ روی چندر نے کہا کہ گروپ I امتحانات کے انعقاد کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کے نتیجہ میں طلبہ میں الجھن پائی جاتی ہے ۔ امیدواروں کو 4 ہفتے میں کئی امتحانات کی تیاری کرنی ہے۔ فروری میں ڈی ایس سی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جبکہ 3 جون کو ٹی ای ٹی امتحانات ہیں۔ حکومت سے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل نے عدالت سے کہا کہ صرف 10 امیدواروں کیلئے 2.45 لاکھ امیدواروں کو قربان نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیٹ امتحانات اور ڈی ایس سی کے درمیان تقریباً 4 ہفتوں کا وقت ہے اور لاکھوں امیدواروں نے تیاری کا آغاز کردیا ہے۔ ہائی کورٹ نے سوال کیا کہ درخواست گذار 10 افراد نے کیا ڈی ایس سی امتحان کیلئے درخواست دی ہے ؟ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ گروپ I کے ساتھ ڈی ایس سی و ڈی اے او امتحانات کیلئے درخواست دی گئی ۔ ہائی کورٹ نے درخواست گزاروںکو ڈی ایس سی ہال ٹکٹ پیش کرنے کی ہدایت دی۔ درخواست گزاروں کی جانب سے ہال ٹکٹ داخل نہیں کئے گئے جس پر جسٹس کارتک نے ناراضگی جتائی ۔ انہوں نے کہا کہ 10 درخواست گزاروں میں ایک نے بھی اپنا ہال ٹکٹ پیش نہیں کیا ہے۔ ڈی ایس سی امتحانات کا آج سے آغاز ہوچکا ہے جو 5 اگست تک جاری رہیں گے۔ سرکاری وکیل نے ڈی ایس سی امتحانات کی تفصیلات عدالت میں پیش کی جس کے بعد جسٹس کارتک نے آئندہ سماعت 28 اگست کو مقرر کی ہے ۔ 1