مودی نے ڈی ایف سی کے نیو ریواڑی۔نیو مدارسیکشن کو قوم کے نام معنون کیا
ریواڑی ؍ نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستانی ریلوے کے مغربی ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور (ڈی ایف سی) کے 306 کلومیٹر طویل ریواڑی-مدار سیکشن کاآج افتتاح کیا اور اس ٹریک پر دنیا کی پہلی بجلی سے چلنے والی ڈیڑھ کلومیٹرلانگ ہال مال گاڑی کو ہری جھنڈی دیکھا کر روانہ کیا۔مسٹر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ سے ایک تقریب میں افتتاح کیا ۔ اس موقع پر وزیر ریلوے پیوش گوئل ، ہریانہ کے گورنر کے ستیہ دیو نرائن آریا اور وزیر اعلی منوہر لال ، راجستھان کے گورنر کلراج مشرا اور وزیر اعلی اشوک گہلوت ، ہریانہ کے نائب وزیر اعلی دوشینت چوٹالا اور ہندوستان میں جاپان کے سفیر ستوشی سوزوکی موجود تھے ۔ مسٹر مودی نے نیو ایٹیلی اور نیو کشن گڑھ اسٹیشنوں سے دنیا کی پہلی بجلی سے چلنے والی ڈیڑھ کلومیڑ لمبی دو لانگ ہال مال گاڑیوں کو ہری جھنڈی دیکھا کردونوں طرف روانہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یہ فریٹ کوریڈور ملک کی تیز رفتار ترقی کی کوریڈور بنیں گے ۔ اس سے ملک میں ترقی کے نئے کلسٹر تیار ہوں گے ۔ اس سے معیشت کے دیگر انجنوں کو بھی رفتار ملے گی اور روزگار کے لاتعداد مواقع پیدا ہوں گے ۔ اس سے صنعتوں کو نئی توانائی ملے گی اور کسانوں کو بھی تقویت ملے گی ۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز مغربی ڈیڈیکیٹیڈ فریٹ کوریڈور گوالیار (ڈی ایف سی) کے نیو ریواڑی-نیو مدار سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا۔مغربی ڈی ایف سی میں قوم کے نام وقف کیا جانے والا یہ پہلا سیکشن ہے ۔ اس کی لمبائی 306 کلومیٹر ہے ۔ اس موقع پر ورچوئل پروگرام میں وزیر اعظم نے ڈیڑھ کلومیٹر طویل دو منزلہ مال گاڑی کو بھی ہری جھنڈی دیکھا کرنیو اٹیلی سے نیو کشن گڑھ کے لئے روانہ کیا۔اس سے قبل مودی نے 29 دسمبر کو مشرقی ڈی ایف سی کے 351 کلومیٹر طویل نیو بھاوپور۔ نیو کھرجا سیکشن کو قوم کے نام وقف کیا تھا۔نیو ریواڑی-نیو مدار سیکشن کا 79 کلومیٹر ہریانہ کے ریواڑی اور مہندر گڑھ اضلاع میں ہے جبکہ باقی 227 کلومیٹر راجستھان کے اجمیر ، سیکر ، ناگپور اور الور اضلاع میں ہے ۔ اس سیکشن میں نو نئے ریلوے اسٹیشن ہیں جنہیں ڈی ایف سی کے لئے بنایا گیا ہے ۔دنیا میں پہلی بار دو منزلہ مال گاڑی چلائی جائے گئی ۔ اس کے اوپر ایک کے اوپر ایک کنٹینر رکھے گئے ہیں ، جس سے ٹرینوں کی مال برداری کی صلاحیت دگنی ہو گئی ہے ۔