نیٹ امتحان منسوخ کرنے کے مسئلہ پر تائید طلب ، وزیر کا مثبت ردعمل
حیدرآباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ڈی ایم کے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے تلنگانہ بھون میں ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر سے ملاقات کی ۔ نیٹ کے مسئلہ پر چیف منسٹر تاملناڈو اسٹالن کی جانب سے چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کو تحریر کردہ مکتوب کے ٹی آر کے حوالے کیا ۔ ڈی ایم کے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کے وفد میں ایل ایم گویند اور ویرا سوامی شامل تھے ۔ وزیر کے ٹی آر نے مکتوب پر مثبت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس کو چیف منسٹر کے سی آر تک پہونچا دینے کا تیقن دیا ۔ ملک بھر میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کورسیس کے داخلوں کے لیے انعقاد کیے جانے والے قومی سطح کے ٹسٹ ’ نیٹ ‘ کو برخاست کرنے کی تاملناڈو اسمبلی میں قرار داد منظور کی گئی ہے ۔ اپنی شروع کردہ تحریک پر مختلف ریاستوں کے چیف منسٹرس کی تائید حاصل کرنے کیلئے چیف منسٹر تاملناڈو مکتوبات کے ساتھ ریاستوں کو اپنے نمائندوں کو روانہ کررہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے ڈی ایم کے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کا خیر مقدم کیا ۔ بعد ازاں ڈی ایم کے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ امتحان کو منسوخ کرنے اور طلبہ کو مستقبل محفوظ کرنے کے معاملے میں تاملناڈو کے فیصلے سے کے ٹی آر کو واقف کرایا گیا ہے ۔ نیٹ کے معاملے میں مرکزی نظام کی ہم مخالفت کررہے ہیں ۔ ہماری تائید کرنے کی کے سی آر حکومت سے اپیل کی گئی ہے جس پر کے ٹی آر مثبت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ اہم مسئلوں پر مرکزی حکومت ریاستی حکومتوں کو اعتماد میں نہیں لے رہی ہے۔ اس موقع پر ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ رنجیت ریڈی بھی مو