نئی دہلی۔ سری لنکا کے بیٹروں دھننجایا ڈی سلوا اورکامندو مینڈس نے سلہٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے پہلے ٹسٹ میں دونوں کی دو سنچریوں کے بعد آئی سی سی مردوں کی ٹسٹ پلیئر رینکنگ میں بڑا فائدہ اٹھایا ہے۔ ان کی ٹیم کو 328 رنز کی جامع فتح حاصل کرنے میں مدد کی جس کا انہیں درجہ بندی میں فائدہ ہوا ہے۔ ڈی سلوا 15 درجے ترقی کر کے کیریئرکی بہترین 14 ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں جبکہ مینڈس نے ٹسٹ کی تاریخ میں ایک ہی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کی ہر اننگز میں سنچری بنانے کا صرف تیسرا واقعہ ریکارڈ کرنے کے بعد مشترکہ 64 ویں مقام پر دوبارہ داخل ہوگئے ہیں۔ٹسٹ تاریح کی اس سے پہلے کی دو مثالیں آسٹریلیا کے ایان چیپل اور گریگ چیپل نے 1974 میں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف اور 2014 میں ابوظہبی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے اظہر علی اور مصباح الحق نے سنچریاں اسکورکی تھیں۔