لندن ۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ابراہم ڈیویلیئرز مستقبل سے متعلق غیریقینی صورت حال کا شکار ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کی اس کے بعد وہ سوائے ٹی 20 لیگز میں شرکت کے کچھ اور نہیںکر رہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کا عمل آسان نہیں۔ بلاشبہ میں اپنے گھر میں زیادہ وقت رہتا ہوں، اہلخانہ کے درمیان رہنا اچھا لگتا ہے، والدین اور بھائیوں سے مستقل ملاقات ہوتی ہے، میں خوش ہوں لیکن زندگی میں توازن قائم رکھنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔