این ٹی آر کے نواسے کی عنقریب وائی ایس آر کانگریس میں شمولیت
حیدرآباد۔ 27 جنوری (پی ٹی آئی) تلگو دیشم پارٹی کے بانی اور آندھرا پردیش کے چیف منسٹر این ٹی راما راؤ کے داماد دگوباٹی وینکٹیشور راؤ نے آج وائی ایس آر کانگریس کے صدر وائی ایس جگن موہن ریڈی سے ملاقات کی اور کہا کہ ان کے بیٹے ہتیش مبینہ جلد اس پارٹی میں شامل ہوں گے۔ وائی ایس آر کانگریس کے ایک صحافت بیان میں دگوباٹی وینکٹیشور راؤ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کی بیوی دگوباٹی پورندیشوری کی بدستور بی جے پی میں برقراری سے ان کے بیٹے کے امکانات متاثر نہیں ہوں گے کیونکہ اتفاق رائے کے ساتھ کیا گیا فیصلہ ہے اور اگر ضرورت ہو تو وہ (پورندیشوری) سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلیں گی۔ آندھرا پردیش اسمبلی کے آئندہ انتخابات میں ہتیش کو حلقہ پراچور سے ٹکٹ دیئے جانے کے بارے میں ایک سوال پر دگوباٹی نے جواب دیا کہ (وائی ایس آر کانگریس) پارٹی یہ فیصلہ کرے گی اور ان کے فرزند پارٹی کے ہر فیصلے پر عمل کریں گے۔