ڈی کاک کی سنچری جنوبی افریقہ کامیاب

   

Ferty9 Clinic

کیپ ٹاؤن۔5 فروری ( سیاست ڈاٹ کام) کپتان کوئنٹن ڈی کاک کی شاندار سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو پہلے ونڈے میں سات وکٹوں سے شکست دے دی۔ نیولینڈز میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آٹھ وکٹوں پر 258 رنز بنائے جس میں جو ڈینلی87،کرس ووکس 40 رنز بنا کر نمایاں رہے۔جواب میں جنوبی افریقہ نے ڈی کاک اور ٹیمبا بفوما کے درمیان 173 رنز کی شراکت سے فتح کی راہ ہموار کرلی۔ ڈی کاک نے 107رنز بنائے۔