ڈی کے شیوکمار کرناٹک پردیش کانگریس کے صدر

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔ 11 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے آج اہم تنظیمی تبدیلیاں لاتے ہوئے نوجوان لیڈر انیل چودھری کو کانگریس دہلی یونٹ کا صدربنایا ہے اور ڈی کے شیوکمار کو کرناٹک پردیش کانگریس کا صدر مقرر کیا ہے۔ صدر کانگریس سونیا گاندھی نے انیل چودھری کو دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کا صدر اور ابھیشیک دت، شیوانی چوپڑہ، علی حسن، ایم اگروال کو نائب صدور مقرر کیا ہے۔ کرناٹک میں 57 سالہ شیوکمار کو صدر مقرر کرتے ہوئے دنیش گنڈوراؤ کو اس عہدہ سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایشورکھنڈرے، ستیش جرکی ہولڑی اور علی حسن فرزند حسن احمد کو کارگزار صدر بنایا گیا ہے۔ سابق چیف منسٹر سدارامیا کرناٹک اسمبلی میں اپومیشن لیڈر اور لیجسلیچر پارٹی چیف کی حیثیت سے برقرار رہیں گے۔