ڈیجیٹلائزیشن سے ہندوستان میں انقلابی تبدیلی:مودی

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے ہندوستان میں ایک انقلابی تبدیلی سامنے آئی ہے اور اس ٹیکنالوجی کا استعمال لوگوں کو بااختیار بنانے ، ڈیٹا کو قابل رسائی بنانے ، اور شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے ۔ وارانسی میں G-20 ترقیاتی وزراء کی میٹنگ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ ہندوستان میں ڈیجیٹلائزیشن نے ایک انقلابی تبدیلی والا ماحول پیدا کیا ہے اور ہندوستان شراکت دار ممالک کے ساتھ اپنا تجربہ مشترک کرنے کے لیے تیار ہے ۔انہوں نے کہ اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ہم پائیدار ترقی کے اہداف کو پیچھے نہیں ہونے دیں گے اور یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم ان کو آگے بڑھاتے رہیں۔ہماری کوششیں جامع، ہمہ گیر ، منصفانہ اور پائیدار ہونی چاہئیں۔ ڈیٹا کی بڑھتی ہوئی تقسیم کے مسئلے پر روشنی ڈالتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ بامعنی پالیسی سازی، وسائل کی موثر تقسیم اور موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے اعلیٰ معیار کا ڈیٹا اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیٹا کی تقسیم کو ختم کرنے میں مدد کے لیے ٹیکنالوجی کی جمہوری کاری ایک اہم ذریعہ ہے ۔ انہوں نے G-20 ترقیاتی وزراء پر زور دیا کہ وہ ترقی کے اس ماڈل کا مطالعہ کریں۔ پائیدار ترقی کے اہداف( ایس ڈی جیز) کو حاصل کرنے میں صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے کی اہمیت کو اُجاگر کرتے رہیں۔ وزیر اعظم نے ذکر کیا کہ ہندوستان صرف خواتین کو بااختیار بنانے تک محدود نہیں ہے بلکہ خواتین کی زیر قیادت ترقی کے مشن پر بھی کام کررہا ہے ۔ مودی نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین ترقی کا ایجنڈا ترتیب دے رہی ہیں اور ترقی اور تبدیلی کی ایجنٹ بھی ہیں۔ انہوں نے ہر ایک پر زور دیا کہ وہ خواتین کی زیر قیادت ترقی کے لیے صورت حال میں انقلابی تبدیلی لانے والا ایکشن پلان اپنائے۔
وزیر اعظم نے وارانسی میں سب کا خیرمقدم کیا، جو مادرِ جمہوریت کا سب سے قدیم موجود شہر ہے۔
کاشی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ صدیوں سے علم، تبادلہ خیال ، مباحثہ، ثقافت اور روحانیت کا مرکز رہا ہے جبکہ اس میں ہندوستان کے متنوع ورثے کا نچوڑ بھی ہے جو کہ ملک کے تمام حصوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے ایک مربوط نقطہ کے طور پر کام کرتا ہے ۔انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ جی 20 ترقیاتی ایجنڈا بھی کاشی تک پہنچ گیا ہے ۔وزیر اعظم نے مزیدکہا کہ کاشی کی روح ہندوستان کی لازوال روایات سے توانائی حاصل کرتی ہے ۔
مسٹر مودی نے ایجنڈا 2030 کو فروغ دینے اور گلوبل ساؤتھ کی خواہشات کو پورا کرنے کے لیے ہونے والی بات چیت میں کامیابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔