ڈیرن براوو کی دو سال بعد ٹسٹ ٹیم میں واپسی

   

کنگسٹن ۔16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) ویسٹ انڈیزکے بیٹسمین ڈیرن براوودو سال کے بعد طویل فارمیٹ کی کرکٹ میں واپسی کیلئے تیار ہیں جن کو آئندہ ہفتے انگلینڈ کیخلاف بارباڈوز میں شروع ہونے والے پہلے ٹسٹ کیلئے ممکنہ کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے ۔ اکتوبر 2016ء کے بعد سے ٹسٹ ٹیم سے باہر ڈیرن براووکو گزشتہ برس ونڈے ٹیم میں واپسی کا موقع دیا گیا تھا جو رواں سیریز کے دوران دو نئے کھلاڑیوں 26 سالہ جان کیمپ بیل اور 30 سالہ شامار بروکس کے ساتھ میدان سنبھالیں گے۔