حیدرآباد ۔ 18 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : ڈیزائن ڈیموکریسی 2024 ، جو کہ حیدرآباد کا سرفہرست ڈیزائن فیسٹیول ہے اس کا 4 تا 6 اکٹوبر انعقاد ہائی ٹیکس ہال 1 اور 3 میں ہوگا ۔ کریٹرس ( تخلیق کاروں ) ، پیشہ وروں اور پر جوش افراد کو اس ایونٹ میں یکجا کیا جاکر ڈیزائن ، فن اور اختراع کا جشن منانے کا اہتمام کیا جائے گا ۔ بانیان پالیکا سرلیواستو ، شلیجا پٹواری اور ارجن راٹھی کے ہمراہ برانڈ ڈائرکٹر مانسی نیگی اور اکیوریٹر سوپرجا راؤ ، میوزیم آف تلنگانہ کے زیر نگرانی اس کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ ارجن راٹھی ایونٹ کیوریٹر ہیں نے ڈسپلے پر فنکارانہ تنوع پر دلچسپ عکاسی کا اظہار کیا ہے ۔۔