ڈیزاسٹر مینجمنٹ کیلئے اضافی رقم مرکزی حکومت مہیا کرائے:کھرگے

   

نئی دہلی :کانگریس صدر ملکارجن کھرگینے اتراکھنڈ میں زوردار بارش سے ہوئے جان و مال کے نقصان پر آج سخت افسوس کا اظہار کیا ۔ انہوںنے جمعہ کواس سلسلے میں ایک بیان دیا جس میں کہا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مودی حکومت کو چاہیے کہ وہ ریاستی حکومتوں کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مقصد سے اضافی رقم فوراً مہیا کرائے۔و اتراکھنڈ میں زوردار بارش کے سبب خراب ہوئے راستوں کو دیکھتے ہوئے جمعرات کو کیدارناتھ یاترا ملتوی کر دیا گیا، جبکہ ریاست کے مختلف مقامات پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش سے متعلق حادثات میں 14 لوگوں کی موت ہو گئی اور 10 دیگر زخمی ہو گئے۔کھرگینے اس سلسلے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اتراکھنڈ میں بادل پھٹنے، شدید بارش اور لینڈ سلائڈنگ سے کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔ جانکاری کے مطابق بہت سارے لوگ لاپتہ ہیں۔ اس مشکل وقت میں ہم اتراکھنڈ کے لوگوں کے ساتھ ہیں۔ متاثرین کے تئیں ہماری گہری ہمدردی ہے اور ہمیں بھروسہ ہے کہ فوج جو بچاؤ کا کام کر رہی ہے، اس سے لوگوں کو تحفظ و راحت ملے گی۔اپنی بات کو ا?گے بڑھاتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ حکومت و انتظامیہ سے گزارش ہے کہ وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں اور متاثرین کو معاوضہ و دیگر امداد فراہم کریں۔کانگریس صدر نے یہ بھی کہا کہ ملک ماحولیاتی تبدیلی سے نبرد آزما ہے۔ اس وجہ سے سیلاب، شدید بارش، بادل پھٹنا اور کئی دیگر واقعات پیش آ رہے ہیں جس سے کئی ریاستوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی ریاستوں میں تو خشک سالی والی حالت بھی دیکھنے کو ملتی ہے۔