جوہانسبرگ ۔24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تجربہ کار فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو 2020-21 کے سیزن کے لئے کرکٹ جنوبی افریقہ کی قومی معاہدے کی فہرست سے باہرکردیا گیا ہے ، جبکہ فاسٹ بولر بیوران ہینڈرکس کو ان کا پہلا قومی معاہدہ دیا گیا ہے۔ کنٹراکٹ کی معلنہ اس فہرست میں ، آل راؤنڈر ڈیوین پریٹوریئس ، بیٹسمین راسی وین ڈیر ڈوسن اور فاسٹ بولر انریچ نورٹجے کو معاہدہ میں ترقی ملی ہے۔ بورڈ نے کہا ہے کہ ہم نے 16 مرد کھلاڑیوں اور 14 خواتین کھلاڑیوں سے معاہدہ کیا ہے ۔ ہمیں لگتا ہے کہ فارمیٹ میں اپنے قومی اسکواڈ کو برقرار رکھنے کے لئے مناسب تعداد ہے۔اس سے ہم اپنے دونوں ٹسٹ کھلاڑیوں کے ساتھ ان سے بھی معاہدہ کرسکتے ہیں جومحدود اوور کے ماہر ہیں۔ ہم نے 17 ویں کھلاڑی سے معاہدے کو اس وقت کے لئے کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور کھلاڑی کارکردگی کے ذریعے اس کے لئے کوالیفائی کرسکتے ہیں۔مردوں کے معاہدوں میں آسٹریلیا میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ، سری لنکا (ٹسٹ) آسٹریلیا (ٹسٹ) ، پاکستان (ٹی ٹوئنٹی) ، ہندوستان (ٹی ٹوئنٹی) کے خلاف ہوم سیریز، ویسٹ انڈیزاور سری لنکا کے دورے شامل ہوں گے۔