نئی دہلی : کورونا وائرس کے نئے ڈیلٹا پلس ویریئنٹ کو ویریئنٹ آف کنسرن اعلان کرنے کے بعد جمعہ کو مرکزی حکومت نے آٹھ ریاستوں کو خط لکھ کر اہم ہدایات دی ہیں۔ مرکز نے آندھرا پردیش ، گجرات ، ہریانہ ، جموں و کشمیر ، پنجاب ، کرناٹک ، راجستھان اور تمل ناڈو کو خط لکھ کر ہدایات دئے ہیں۔ مرکز نے ریاستوں سے کہا ہے کہ اضلاع اور گروپ میں فوری روک تھام کے بندوبست کئے جائیں۔ اس میں بھیڑ اور لوگوں کو آپس میں ملنے جلنے پر روک ، بڑی سطح پر ٹیسٹنگ ، فوری ٹریسنگ اور ساتھ ہی ترحیجی بنیاد پر ویکسین کوریج شامل ہیں۔ مرکز نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میں پازیٹیو لوگوں کے نمونے نامزد لیباریٹریوں کو فوراً بھیجیں۔