ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کی مہم میں یوگا بھی شامل

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ میں 2020ء میں منعقد شدنی صدارتی انتخابات کیلئے ڈیموکریٹک امیدوار نے پہلی بار یوگا جیسی ہندوستانی ورزش کی مقبولیت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی ہر صدارتی مہم میں یوگا کی تشہیر کرتے ہوئے فنڈس جمع کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ 46 سالہ کانگریس مین ٹم ریان جن کا تعلق اوہائیو سے ہے، نے جاریہ ہفتہ اپنی صدارتی مہم کو ایک نیا موڑ دیا اور یہ اعلان کیا کہ اگر کوئی بھی رائے دہندہ ان کے ساتھ یا ماہر یوگا ٹیچر کے ساتھ یوگا کرنا چاہتا ہے تو فی کس 3 ڈالرس بطور عطیہ دے۔ امریکہ کی تاریخ میں ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ کسی صدارتی امیدوار نے یوگا کو اپنی صدارتی مہم میں شامل کیا ہو۔