ڈینگو سے متاثرہ طالب علم فوت

   

حیدرآباد۔یکم ستمبر، ( سیاست نیوز) موسمی وباؤں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے اور مختلف قسم کے امراض سے عوام متاثر ہورہے ہیں۔ ناقص صفائی اور متعلقہ محکمہ جات کی لاپرواہی کے نتیجہ میں وبائی امراض پر قابو پانے میں ناکامی ہورہی ہے۔ اس لاپرواہی نے ایک اسکولی طالب علم کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بالامرائی سکندرآباد میں واقع گیتانجلی دیوشالہ اسکول کے آٹھویں جماعت کے طالب علم ٹی جان الیشا ونسٹن جو جان انیل کمار کا بیٹا تھا ڈینگو بخار سے متاثر ہوگیا تھا۔ اس طالب علم کو خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور دوران علاج وہ کل شام فوت ہوگیا۔
بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ طالب علم اسی اسکول کی انگلش ٹیچر للی ونسٹن کا بیٹا تھا۔