ڈیٹا کے نوآبادیاتی نظام کیخلاف جدوجہد کی ضرورت

   

ہندوستانیوں کو ہی ہندوستانی ڈیٹا کے مالک ہونا چاہئے : مکیش امبانی
گاندھی نگر 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ریلائنس انڈسٹریز کے چیرمین و منیجنگ ڈائرکٹر مکیش امبانی نے وزیراعظم نریندر مودی پر آج زور دیا کہ ’ڈاٹا کی نوآبادیات‘ بالخصوص عالمی کارپوریشن کی طرف سے ہندوستانی ڈیٹا کے استعمال کو روکنے کے لئے اقدامات کریں اور کہاکہ ہندوستانی عوام ہی ہندوستانی ڈیٹا کے مالکین ہونا چاہئے۔ مکیش امبانی نے برطانیہ کے سیاسی نوآبادیاتی نظام کے خلاف مہاتما گاندھی کی تحریک جدوجہد کی مثال دیتے ہوئے کہاکہ ڈیٹا کالونائزیشن (ہندوستانی موبائیل صارفین کی تفصیلات) کو نوآبادی کے خلاف ایک نئی تحریک چلانے کی ضرورت ہے۔ امبانی نے کہاکہ ’آج کی اس جدید دنیا میں ڈیٹا ایک نئی دولت ہے۔ ہندوستانی ڈیٹا پر کنٹرول کیا جانا چاہئے۔ کارپوریشن بالخصوص عالمی کارپوریٹس کا نہیں بلکہ ہندوستانیوں کا کنٹرول ہونا چاہئے اور ’ہندوستانی ہی ڈیٹا کے مالکین ہونا چاہئے۔ لیکن بعد میں امریکی ریاست کنٹکی کے گورنر میتھیو گریس وولڈ نے امبانی کی اپیل کی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم مودی پر مور دیا کہ وہ ہند ۔ امریکی حکمت عملی ساجھیداری کے تناظر میں اس (امبانی کی اپیل) کے برعکس سوچیں۔