نئی دہلی 18 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی بنگال اداکاروں بشمول پارنو مترا نے آج یہاں بی جے پی بنگال یونٹ کے صدر دلیپ گھوش کی قیادت میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی ۔ 12 اداکاروں کا پارٹی میں خیر مقدم کرتے ہوئے مسٹر گھوش نے کہا کہ ریاست کے عوام وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت اور ان کے کاموں سے متاثر ہیں۔ رشی کوشک ‘ کنچنا موئترا ‘ روپانجنا مترا اور بسواجیت گنگولی ان فلم اور ٹی وی اسٹارس میں شامل ہیں جنہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔ پارٹی کو مزید مختلف شخصیتوں کی اپنی صفوںمیں شمولیت کی بھی امید ہے ۔