کا2015 ورلڈ کپ زخمی گھٹنے کے ساتھ کھیلا: سمیع

   

نئی دہلی۔17اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سمیع نے انکشاف کیاکہ انھوں نے 2015 کا پورا ورلڈ کپ زخمی گھٹنے کے ساتھ کھیلا تھا۔محمد سمیع نے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 5 برس قبل کھیلے گئے ایونٹ کے دوران میں گھٹنے کے زخم کا شکار ہوا، میچز کے بعد مجھ سے چلا تک نہیں جاتا تھا، میرا گھٹنے میں فریکچر پہلے ہی میچ میں ہوگیا تھا، میری ران اورگھٹنے کا ایک ہی سائز ہوگیا تھا، ڈاکٹر روزانہ اس سے پانی نکالتے، اس دوران میں دردکش ادویات کے سہارے میدان میں اترتا رہا۔یاد رہے کہ سمیع نے اس عالمی ایونٹ کے 7 میچز میں 17 وکٹیں لی تھیں۔