کابل میں خود کش حملے کی امریکہ نے مذمت کی

   

واشنگٹن، 19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ایک ‘شادی ہال’ میں ہوئے خود کش حملہ کی مذمت کی ہے ۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے اپنے ٹوئٹ میں کہا‘‘ہم کابل میں ایک شادی کی تقریب کے دوران ہوئے وحشیانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جس میں 63 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں. امریکہ افغانستان حکومت اور وہاں کے باشندوں کے ساتھ ہے ’’۔امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان مورگن اورٹاگس نے بھی اس حملہ کی مذمت کی ہے ۔ مسٹر اورٹاگس نے ٹویٹ کر کے کہا‘‘امریکہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں شادی کی تقریب کے دوران ہوئے خوفناک حملے کی مذمت کرتا ہے ۔ افغانستان کے باشندے دہشت گردی سے پاک مستقبل کے حقدار ہیں.یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے ، جب افغانستان امن کی طرف بڑھ رہا ہے اور دولت اسلامیہ کے خلاف مشترکہ محاذ کی تعمیر کر رہا ہے ’’۔قابل ذکر ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں واقع ایک ‘شادی ہال’میں شادی کی تقریب کے دوران ہفتہ کی شب حملے میں 63 افراد ہلاک اور 180 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔