کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نامعلوم بندوق برداروں کی اندھادھند فائرنگ میں افغان حکومت کے 4 سرکاری ملازمین ہلاک ہوئے۔ بندوق برداروں نے ان ملازمین کی گاڑی پر فائرنگ کی۔ یہ واقعہ باغ داؤد علاقہ میں صبح 9 بجے پیش آیا۔ سیکوریٹی ذرائع نے کہا کہ مہلوکین کا تعلق وزارت دیہی بازآباد کاری اور ترقیات سے تھا۔ اس حملہ کی کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ آج ہونے والا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ ایک اور واقعہ پولیس ڈسٹرکٹ 16 میں طاقتور دھماکہ ہوا جس میں ایک زخمی ہوا۔