کار تالاب میں بہہ جانے سے نانی اور نواسہ کی موت

   

حیدرآباد : 11ستمبر (یو این آئی) راجنا سرسلہ ضلع ویمل واڑہ میں کارتالاب میں بہہ جانے سے نانی اور نواسہ کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا۔پولیس کے مطابق یہ افراد جگتیال ضلع حیدرآباد جارہے تھے کہ تالاب میں پانی کے بہاو میں اضافہ ہوگیا اور یہ کار بہہ گئی۔کار کچھ دور بہنے کے بعد جھاڑیوں میں پھنس گئی۔پولیس نے کار سے دو افراد کو بچانے میں کامیابی حاصل کی تاہم 50سالہ بی گنگا اور ان کے پوتے دو سالہ کٹو کی موت ہوگئی۔