گلبرگہ۔ /12جون ۔(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پیر کے دن منی ودھان سودھا گلبرگہ کے کے احاطہ میں پارک کی گئی ایک کار کا شیشہ توڑ کر سارقین کار میں رکھے ہوئے ایک لاکھ روپئے سرقہ کرکے فرار ہوگئے ۔ متاثرہ شخص کی ہری پرساد منی ودھان سودھا میںکسی کام کے لئے گیا ہوا تھا جب وہ واپس ہوا تو اس نے دیکھا کہ کار کی کھڑکی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ہے اور کار کی نشست پر رکھا ہوا ایک لاکھ روپیوںکا بیاگ غائب ہے۔ ڈاگ اسکواڈ اورفنگر پرنٹ کے ماہرین نے اس مقام کا معائنہ کیا ۔ یہ بات بھی نوٹ کی گئی کہ منی ودھانسودھا کے احاطہ میں جو سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں ان میں سے کئی ایک کام نہیںکررہے ہیں ۔ اسٹیشن بازار پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔