کاماریڈی :7؍ فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حادثات کی روک تھام کیلئے کئے جارہے ہیں اقدامات اور شعور بیداری کا کوئی اثر دکھائی نہیں دے رہا ہے تیز رفتار ڈرائیونگ کرتے ہوئے راہ گیروں کی موت کا سبب بن رہی ہے ۔ جکل منڈل کے پدا کوڑپگل میں ایک تیزرفتار کار نے موٹر سیکل کو ٹکڑ دیدی جس کی وجہ سے دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی ۔مہلوک نوجوانوں کی ریاست مہاراشٹرا کے ساکن وینکٹیش 25 سالہ اور نکھیل 20 سالہ کی حیثیت سے شناخت کی گئی ۔ فلائی اوور برج پر سے حیدرآباد کی جانب جانے والی کار نے موٹر سیکل کو ٹکر دے کر ان دو نوجوانوں کو روند ڈالا یہ نوجوان برسرموقع ہلاک ہوگئے ۔ بانسواڑہ سرکل انسپکٹر نے مقام حادثہ کا دورہ کیا ۔