نئی دہلی: روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے کہا ہے کہ کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے مسافر اگر سیلٹ بیلٹ نہیں لگاتے ہیں تو جرمانہ وصول کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت گاڑیاں بنانے والی کمپنیوں کیلئے پچھلی سیٹ کیلئے سیٹ بیلٹ الارم سسٹم کو لازمی کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پچھلی سیٹ پر سیٹ بیلٹ نہیں لگانے پر الارم بجنے لگے گا ۔ فی الحال یہ صرف اگلی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کیلئے لازمی ہے ۔