نئی دہلی۔ہندوستانی سابق کرکٹر امباتی رائیڈو نے رائل چیلنجرز بنگلورو (آر سی بی) کے وکٹ کیپر کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں سن رائزسر حیدرآباد کے خلاف 35 گیندوں پر 83 رنز بنانے کے بعد دنیش کارتک کو 2024 کے ٹی20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرنے کی وکالت کی۔ 287 کے بڑے مجموعے کا تعاقب کرتے ہوئے، ڈو پلیسی (28 گیندوں پر62 رنز) اور ویراٹ کوہلی (20گیندوں پر42 رنز) نے آر سی بی کے تعاقب کے لیے آغازفراہم کیا تھا ۔ اس کے بعد دنیش کارتک کی بیٹنگ آئی، جس نے اکیلے ہی 35 گیندوں پر 83 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو کھیل میں رکھا اور انکی اس بیٹنگ کی بدولت آرسی بی نے 7 وکٹ پر 262 رنز بنائے۔ اب تک7 مقابلوں میں، تجربہ کار کارتک نے 2 نصف سنچریوں کے ساتھ 75.33 کی اوسط اور 205.45 کے اسٹرائیک ریٹ سے 226 رنز بنائے ہیں۔ رائیڈو نے انکشاف کیا کہ کارتک ہمیشہ ایم ایس دھونی کے سائے میں رہے ہیں اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کے زیادہ مواقع نہیں ملے۔کارتک کے پاس آخری بار ہندوستان کا میچ ونر بننے اور ورلڈ کپ جیت کر اپنے کیریئرکا خاتمہ کرنے کا سنہری موقع ہے۔ لہذا، مجھے یقین ہے کہ کارتک کو ورلڈ کپ میں لے جانا چاہئے۔ تاہم دوسری جانب عرفان پٹھان کارتک کے انتخاب کے حوالے سے مختلف رائے رکھتے تھے اور انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ایونٹ میں بولر مختلف سطح کے ہوں گے اور کارتک کے لیے ان کے خلاف رنز بنانا آسان نہیں ہوگا۔ وہ پورے فام میں کھیل رہا ہے؛ وہ زبردست تال میں نظر آرہا ہے لیکن ہندوستانی کرکٹ اور ورلڈکپ ایک مختلف سطح پر ہیں۔