کارتی چدمبرم کو بیرونی سفر کیلئے سپریم کورٹ کی اجازت

   

نئی دہلی۔14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے کارتی چدمبرم کو رواں ماہ ٹینس ٹورنمنٹ کھیلنے کے لیے برطانیہ اور فرانس کا دورہ کرنے کی اجازت دی ہے۔ سابق وزیر فینانس پی چدمبرم کے بیٹے کارتی کو ای ڈی اور سی بی آئی کی طرف سے تحقیقات کئے جانے والے فوجداری مقدمات کا سامنا ہے۔ چیف جسٹس ایس اے بوبڈے نے کارتی کو 14 تا 28 فروری بیرونی سفر کرنے کی اس شرط پر اجازت دی کہ وہ قبل ازیں معلنہ ضابطوں کی پابندی کریں۔ قبل ازیں انہیں بیرونی سفر سے پہلے سپریم کورٹ کے سکریٹری جنرل کے پاس 10 کروڑ روپئے بطور ضمانت رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔