کارحادثہ : پرنس فلپ کے خلاف بھی کارروائی کے امکانات

   

لندن ۔ 22 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) لندن میں ہوئے کار حادثہ میں جس میں پرنس فلپ بھی زخمی ہوئے تھے تاہم 45 سالہ ایما فیرویدر جس کی کلائی فریکچر ہوگئی تھی، اس کا کہنا ہیکہ 97 سالہ ڈیوک اگر حادثہ میں قصوروار پائے گئے تو ان کے خلاف بھی قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہئے۔ ایما اپنی ایک سہیلی اور ایک 9 ماہ کے معصوم بچہ کے ساتھ ’’کیا‘‘ گاڑی میں سفر کررہی تھی کہ اچانک اس گاڑی کو پرنس فلپ کے ذریعہ چلائی جانے والی روور فریلا نڈر کار نے ٹکر دیدی تھی۔ یہ حادثہ گذشتہ جمعرات کو سینڈ رنگھم میں رونما ہوا تھا۔