کارلوس الکارازکی نظریں کیریئر گرانڈ سلام پر

   

ملبورن،14جنوری (یواین آئی ) ٹینس کی دنیا کی نئی اور مقبول ترین جوڑی ایک بار پھر میلبورن پارک میں آمنے سامنے آنے کے لیے تیار ہے ۔ اسپین کے کارلوس الکاراز کی نظریں تاریخ رقم کرنے پر جمی ہیں، جبکہ اٹلی کے جینک سنر اپنے خطاب کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔ 22 سالہ اسٹار کارلوس الکاراز کے پاس اب تک 6 گرانڈ سلام ہیں، لیکن وہ اب تک آسٹریلین اوپن کا خطاب جیتنے میں ناکام رہے ہیں اگر الکاراز ملبورن میں فاتح بنتے ہیں، تو وہ نڈال کو پیچھے چھوڑ کر چاروں بڑے ٹورنمنٹ مکمل کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بن جائیں گے ۔