کاروبار میں نقصان پر رئیل اسٹیٹ تاجر کی خود کشی

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : کاروبار میں نقصان کے سبب ایک رئیل اسٹیٹ تاجر نے خود کشی کرلی ۔ میاں پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 32 سالہ شیخ مولیٰ نے کل رات خود کشی کرلی ۔ شیخ مولیٰ پریم نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص کو کاروبار میں نقصان ہوا تھا اور اس نقصان سے شیخ پریشان ہوگیا تھا جس نے کل رات خود کشی کرلی ۔ میاں پور پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔