کارکنوں کی جدوجہد سے کانگریس کو ریاست میں اقتدار

   

مجالس مقامی کے انتخابات میں پارٹی امیدواروں کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری: مہیش کمار گوڑ

کاماریڈی۔ 4 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر کی حیثیت سے منتخب ہونے کے بعد پہلی مرتبہ نظام آباد آمد کے موقع پرکاما ریڈی حلقہ کے بھکنور منڈل کے ٹول پلازہ پر مہیش کمار گوڑ کا زبردست خیر مقدم کیا گیا۔ محمد علی شبیر گورنمنٹ ایڈوائزر کی قیادت میں سابقہ رکن اسمبلی سید یوسف علی ،ضلع کانگریس صدر سرینواس راؤ، ٹاؤن کانگریس صدر راجو اور دیگر نے مہیش کمار گوڑ کا زبردست خیر مقدم کیا ۔اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے مہیش کمارگوڑ نے کہا کہ یہ حلقہ متحدہ ضلع کا ایک اسمبلی حلقہ ہے اس سے ہمیشہ اسی نظر سے دیکھا جا رہا ہے اور یہاں کے کانگریس کارکنوں سے دیرینہ وابستگی ہے اور محمد علی شبیر کی قیادت میں یہ حلقہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ کانگریس کارکن پارٹی کے لیے بنیاد ہیں اور اسی وجہ سے مجھ جیسے معمولی کارکن کو پردیش کانگریس صدر کی حیثیت سے نامزد کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ کارکنوں کی جدوجہد کے باعث کانگریس پارٹی ریاست میں اقتدار پر آئی ہے اور ہم سب کو عہدہ حاصل ہوئے ہیں ۔ آئندہ آنے والے دنوں میں مقامی ادارہ جات کے انتخابات ہونے والے ہیں اس انتخابات میں امیدواروں کو کامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے اور یہی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی سوچ ہے چیف منسٹر ریونت ریڈی بار بار اس بات کو دہراتے ہیں کہ کارکنوں کی وجہ سے ہی ہم سب کو کامیابی حاصل ہوئی ہے لیکن کارکنوں کے لیے ابھی تک کوئی کام نہیں کیا گیا لہذا کارکنوں سے خواہش کی کہ ٓائندہ منعقد شدنی انتخابات میں کامیابی کے لیے مصروف ہو جائیں انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت مالدار طبقے کے لیے کام کر رہی ہے اور ملک بھر میں عوام کی یہی رائے ہے آئندہ آنے والے دنوں میں نوعوام، جوان قائد راہل گاندھی کو وزیراعظم کی حیثیت سے دیکھنا چاہتی ہے لہذا پارٹی کارکن آنے والے دنوں میں راہل گاندھی کو وزیراعظم بنانے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں۔ مہیش کمار گوڑ نے کہا کہ پارٹی ہمیشہ رہنے والی ہے اور پارٹی کارکن پارٹی کے لیے بنیاد ہیں۔ اس موقع پر ریاستی وزراء پونم پربھا کر، ناگیشور راؤ کے علاوہ محمد علی شبیر نے مخاطب کرتے ہوئے مہیش کمار گوڑ کا زبردست خیر مقدم کیا اور آئندہ آنے والے دنوں میں پارٹی کی کامیابی کو یقینی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی راہل گاندھی کی قیادت میں مستحکم ہے اور ریاست میں چیف منسٹر ریونت ریڈی مہیش کمار گوڑ گوڑ کی قیادت میں آنے والے دنوں میں زبردست مظاہرہ کرے گی۔