کارگل جنگ میں فوج کے ساتھ کام کرنے والے مزدوروں کا دوبارہ احتجاج

   

جموں : 1999 کی کارگل جنگ کے دوران ہندوستانی فوج کے ساتھ کام کرنے والے پورٹروں (مزدوروں) نے اتوار کو یہاں سرکاری ملازمتوں کی فراہمی کے لئے ایک بار پھر احتجاج کیا۔احتجاجیوں نے اپنے ہاتھوں میں ایک بینر اٹھا رکھا تھا جس پر ‘آل انڈیا پورٹر یونین کارگل وار 1999’ لکھا تھا اور وہ ‘ہم کیا چاہتے اپنا حق’، ‘چھین کے لیں گے اپنا حق’ اور ‘ہماری مانگیں پوری کرو’ جیسے نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے سابق لیڈر بلونت سنگھ منکوٹیہ نے نامہ نگاروں کو بتایا: ‘یہ احتجاج کارگل پوٹرس کی طرف سے کیا جا رہا ہے ۔ یہ لوگ 22 سال سے انصاف کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ 1999 کی کارگل جنگ، جب یہ سبھی لوگ نوجوان تھے ، اس وقت ان کو فوج کے مطالبے پر کرگل لے جایا گیا’۔انہوں نے کہا: ‘تربیت یافتہ فوجیوں کے لئے بھی پہاڑیوں پرسامان پہنچانا مشکل ہو رہا تھا۔