کاغذ نگر۔ کاغذ نگر میونسپل آفس کے روبرو آج سی آئی ٹی یو ضلع نائب صدر منجم آنند کی زیر قیادت میں میونسپل آفس میں صاف صفائی کے خدمت انجام دینے والے مزدوروں کی جانب سے دھرنا دیا گیا، اس موقع پر سی ای ٹی او ضلع نائب صدر منجم آنند نے کہا کہ میونسپل آفس میں صاف صفائی کی خدمت انجام دینے والے مزدوروں کو دو مہینوں کی تنخواہوں کی اجرائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اور 2016 سال سے پی ایف اور ای ایس آئی رقم اجرای نہ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کے حدود میں 130 مزدوروں کو ایک کروڑ 40 لاکھ روپیوں کی بقایاجات کی رقم کی اجرائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ کرتے ہوئے کاغذ نگر میونسپل آفس کے روبرو احتجاج دھرنا دیا گیا، اگر میونسپل مزدوروں کے مسائل کی یکسوئی نہیں کی گئی تو بڑے پیمانے پر احتجاجی پروگراموں میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا۔