کاغذ نگر۔/25 مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذ نگر کے جنگل میں شادی شدہ نوجوان سنتوش نے اپنی معشوقہ کے ساتھ خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے بموجب کاغذ نگر کے گاؤں انکوسا پور میں ببرا گاؤں کا متوطن سنتوش دو دن قبل اپنی بیوی کو بتائے بغیر گاؤں سے غائب ہوگیا اور25مارچ کو کاغذ نگر منڈل کے گاؤں انکوسا پور کے جنگل میں اپنی معشوقہ کے ساتھ دونوں ملکر خودکشی کرلی۔شادی شدہ نوجوان سنتوش اپنی بیوی اور ایک کمسن بچہ کو چھوڑ کر گزشتہ کچھ دنوں سے عشق میں مبتلاء ہو گیا تھا ۔ سنتوش نے اپنی معشوقہ کے ساتھ جنگل کے درخت کے ذریعہ پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی کاغذ نگر رورل ایس آئی راج کمار نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا۔