مشہور شعراء مدعو، رکن اسمبلی کے ہاتھوں پوسٹرس کی رسم اجرائی
کاغذ نگر: کاغذ نگر میں آج رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے رہائش گاہ پر 11 جنوری کو کاغذ نگر کے مشہور انور اردو ہائی اسکول میں منعقد ہونے والے کل ہند مشاعرہ سے متعلق پوسٹرز کی رسم اجرائی عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے علاوہ کل ہند مشاعرہ کنوینر محمد عارف الدین راہی اور مشاعرہ آڈھا کمیٹی صدر محمد متین پاشاہ اور اراکین مشاعرہ کمیٹی بشیر احمد خان, عطاء الرحمن، سردار علی، تنویر تاج، اسرار حسین، خواجہ کریم الدین، محمد فصیح الدین کے ہمراہ رکن اسمبلی کونیرو کونپا نے کل ہند مشاعرہ کے پوسٹرس کی رسم اجرائی انجام دی۔ اس موقع پر کل ہند مشاعرہ کوی محمد عارف الدین راحیؔ نے کہا کہ کاغذ نگر کے قدیم انور اردوہائی اسکول کے دسویں جماعت کی سلور جوبلی تقریب کے سلسلے میں 11 جنوری کے روز بعد نماز عشاء کل ہند مشاعرہ کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے، اس کل ہند مشاعرہ میں تلنگانہ کے اضلاع کے علاوہ ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے شعراء بھی شرکت کر رہے ہیں۔ انھوں نے عوام الناس اپیل کی کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ہوئے مشاعرے کو کامیاب بنائیں۔ بعد ازاں مشاعرہ کنوینر محمد عارف الدین راہی نے ٹیم کے ہمراہ رکن اسمبلی کونیرو کونپا کے ہاتھوں کل ہند مشاعرہ کے پوسٹرز کی رسم اجرا عمل میں لائی گئی۔
