کاغذنگر میں فوجیوں کی جانب سے کارگل وجیا دیوس ریالی

   

کاغذنگر ۔ کاغذنگر میں آج سابق فوجیوں اور ایکس سرویس مین نوجوانوں ریٹائرڈ فوجی اسوسی ایشن ضلع صدر عبدالنعیم اور جنرل سکریٹری شوا کمار ، نائب صدر پی منڈل کی زیر نگرانی سرسلک کالونی، رام مندر، لاری چوراستہ سے موٹر سائیکل ریلی گزرتے ہوئے کارگل وجیا دیوس منایا گیا، اس موقع پر ہندوستان ملک کی حفاظت کے دوران شہید ہونے والے فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بعدازاں شہید ہونے والے فوجیوں کے مجسمے کو گلہائے عقیدت پیش کرتے ہوئے دو منٹ کی خاموشی کی گئی اس موقع پر سابق فوجیوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔
سابق فوجی کا حملہ، کسان شدید زخمی
جگتیال ۔ جگتیال میں ایک سابق فوجی نے پڑوسی کسان کی اراضی کو اپنی بتاتے ہوئے کسان پر چاقو سے 8 بار حملہ کیا۔ شدید زخمی کسان کو جگتیال ایریا ہاسپیٹل منتقلکیا گیا تفصیلات کے مطابق جگتیال ضلع کلیڈا منڈل میں اے شنکریا نامی سابق فوجی نے ملیا نامی کسان کی 5 ایکٹر زرعی اراضی کو بھی اپنی ہی بتاتے ہوئے قبضہ کرنے کی کوشش کی گذشتہ دس سال سے جاری تنازعہ آخر کار قاتلانہ حملے تک جا پہنچا کسان کے بیٹے سجن کے نظروں کے سامنے سابق فوجی نے قاتلانہ حملے کیا، فوجی کا بیٹا نریش اپنے والد کو اس حملے سے نہ بچا سکا اور افسوس کااظہار کیا۔