کالا پتھر موچی کالونی میں کشیدگی ، بی جے پی کے کارنر میٹنگ میں خلل و ہنگامہ آرائی

   

Ferty9 Clinic

مقامی جماعت اور بی جے پی میں نعرہ بازی ، پولیس پکٹ تعینات ، پولیس کی چوکسی
حیدرآباد : /16 فبروری (سیاست نیوز) کالاپتھر موچی کالونی میں آج رات اُس وقت کشیدگی پھیل گئی جب مجلسی کارکنوں کی ایک ٹولی نے مبینہ طور پر بی جے پی کی ایک کارنر میٹنگ میں داخل ہوکر ہنگامہ آرائی کی ۔ تفصیلات کے مطابق مقامی بی جے پی کارکنوں نے رنمست پورہ ڈیویژن کے صدر نریش کی زیرنگرانی ایک کارنر میٹنگ موچی کالونی کمیونٹی ہال کے قریب منعقد کی تھی ۔ یہ میٹنگ کا آغاز ہوا ہی تھا کہ مقامی مجلسی کارپورٹر محمد قادر اور دیگر وہاں مبینہ طور پر پہنچ کر بی جے پی کے اس اجلاس کے انعقاد پر اعتراض کیا اور وہاں پر کرسیاں اٹھاکر پھینک دی ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور بی جے پی و مجلس کارکنوں کے درمیان نعرے بازی کا سلسلہ شروع ہوگیا ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملنے پر کالاپتھر پولیس کی ایک ٹیم وہاں پہنچ کر دونوں گروپوں کو منتشر کیا ۔ اسی دوران بی جے پی کارکنوں نے کالاپتھر پولیس اسٹیشن پہنچ کر وہاں پر احتجاج کیا اور مجلسی کارپوریٹر و دیگر کارکنوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے کے بعد ڈپٹی کمشنر پولیس ساؤتھ زون پی سائی چیتنیہ بھی وہاں پہنچ گئے اور احتجاج کرنے والے بی جے پی کارکنوں کو تیقن دیا کہ کارنر میٹنگ میں خلل پیدا کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔ پولیس نے علاقہ میں پکٹ تعینات کردیا ہے اور اس سلسلہ میں سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائیل فون ریکارڈنگ کی مدد سے کیس کی تحقیقات کی جارہی ہے ۔ کالاپتھر پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔ ب