علاقہ میں سنسنی ، مشتبہ موت کا مقدمہ درج
حیدرآباد : ملے پلی علاقہ میں واقع ایک خانگی اقلیتی کالج کی طالبہ نے کالج کی عمارت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ اس واقعہ نے کالج کے دیگر طلباء میں سنسنی پھیلادی ۔ بتایا جاتا ہے کہ شفاء ناز جو سی ای سی کی طالبہ تھی آج دوپہر کالج کی چوتھی منزل سے اچانک چھلانگ لگادی جس کے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ کالج انتظامیہ نے بذریعہ ایمبولنس ایک خانگی دواخانہ منتقل کیا جہاںپر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ انسپکٹر حبیب نگر مسٹر شیوکمار نے کہا کہ متوفی طالبہ فون کا کثرت سے استعمال کیا کرتی تھی جس کے سبب اسے مکان میں گریز کرنے کیلئے کہا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ خودکشی کی یہ وجہ ہونے کا شبہ ہے ۔ پولیس نے نعش کو دواخانہ عثمانیہ بغرض پوسٹ مارٹم منتقل کیا اور مشتبہ حالت میں موت واقع ہونے کا ایک مقدمہ بھی درج کرلیا ہے ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔ حالیہ عرصہ میں شہر میں قتل اور خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس سے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے۔