حیدرآباد۔7 فروری (سیاست نیوز) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نے گورنمنٹ ڈگری کالجوں و مختلف یونیورسٹیوں میں اسسٹنٹ پروفیسرس جائیدادوں پر تقررات کیلئے قومی اہلیتی ٹسٹ ’’نیٹ NET‘‘ کا انعقاد عمل میں لانے کا فیصلہ کیا اور یونیورسٹی گرانٹس کمیشن یکم مارچ تا 30 مارچ قومی اہلیتی ٹسٹ میں شرکت کرنے والے امیدواروں سے درخواستیں قبول کریگا ۔ امتحانی شیڈول کا بعدازاں اعلان کیا جائے گا، لیکن امتحان کا انعقاد عمل میں آنے کے بعد قومی اہلیتی ٹسٹ کے نتائج 9 جولائی کو جاری کردیئے جائیں گے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ذرائع نے یہ بات بتائی۔