کالیشورم پراجکٹ بدعنوانی ‘ کے سی آر کا جیل جانا یقینی:راج گوپال ریڈی

   

حیدرآباد 28 اپریل (یواین آئی) کانگریس رکن اسمبلی و حلقہ لوک سبھا بھونگیر انچارج کومٹ ریڈی راج گوپال ریڈی نے کہا ہے کہ کالیشورم پراجکٹ کی بدعنوانی کے معاملہ میں سابق چیف منسٹر و بی آرایس سربراہ چندرشیکھرراو کا جیل جانا یقینی ہے ۔انہوں نے جنگاوں میں کانگریس کی کارنرمیٹنگ اورریلی سے خطاب میں کہا کہ کے سی آر نے دس سال جو بدعنوانی کی اس کا انکشاف کیاجائے گا اور ان کی بدعنوانیوں کو منظرعام پر لایاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کیلئے 6ضمانتوں پر کام کر رہی ہے ۔انہوں نے پارٹی کیڈر پر زوردیا کہ وہ مزید 15دن متحدہوکر کام کریں تاکہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کے امیدوار کی کامیابی کو یقینی بنایاجاسکے ۔