کالیشورم پراجکٹ کے سی آر کے دیرینہ خواب کی تکمیل

   

Ferty9 Clinic

بودھن میں ٹی آر ایس کارکنوں کا جشن ، وی آر دیسائی کا خطاب
بودھن ۔ 21 ۔ جون : ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) : قومی سطح کے بڑے آبی پراجکٹس میں شمار کئے جانے والے کالیشورم پراجکٹ کا آج چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کے ہاتھوں رسم افتتاح انجام دئیے جانے کی خوشی میں ٹی آر ایس پارٹی بودھن کے قائدین و سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد نے صبح گیارہ بجے امبیڈکر چوراستہ پر جمع ہو کر آتش بازی کی اور کے سی آر کی تصویر کو دودھ سے دھویا ۔ اس موقع پر صدر ٹاون ٹی آر ایس وی آر دیسائی ایڈوکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہا ریاست تلنگانہ کی بیشتر بنجر اراضی کو قابل کاشت بنانے اور موجودہ قابل کاشت زرعی اراضیات کو حسب ضرورت سال کے بارہ ماہ پانی کی سیرابی کو یقینی بناتے ہوئے کے سی آر نے اپنے دیرینہ خواب کی تکمیل کردی ۔ دیسائی نے کہا اس پراجکٹ سے ریاست تلنگانہ کے تقریبا 45 لاکھ ایکڑ زرعی اراضیات کو ہی نہیں بلکہ شہری علاقوں میں رہنے والے افراد کو بھی وافر مقدار میں محفوظ پینے کا پانی سربراہ کیا جائے گا ۔ آج کے اس جشن میں ٹی آر ایس کے ارکان بلدیہ شیوراج ڈی پول کے علاوہ عبدالرزاق ، سید مقصود پاشاہ ، لنگا ریڈی و دیگر قائدین و سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا ۔۔