کام روکو تحریک ختم کرنے معقول معاہدہ کیلئے تیار :ٹرمپ

,

   

واشنگٹن، 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر امریکی سینیٹ کے ارکان جزوی کام روکو تحریک کو ختم کرنے کے لئے معاہدہ کرتے ہیں تو وہ معقول معاہدے کی حمایت اور تعاون کریں گے ۔مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو کہا، ‘‘اگر وہ ایک معقول معاہدہ کرتے ہیں تو میں اس کی حمایت اور تعاون کروں گا’’۔سینیٹ میں اکثریتی لیڈر مچ میک کونل اور اقلیتی رہنما چک شومر فی الحال حکومت کے جزوی کام روکوتحریک کو ختم کرنے کے لئے فنانس بل کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو ہی سیسنیٹ میں کام روکو تحریک کو ختم کرنے کی حمایت کرنے والی نے دو تجاویز پر آگے نہیں بڑھاجاسکا۔مسٹرٹرمپ نے کہا کہ امریکی انتظامیہ کے پاس جزوی کام روکو تحریک کو ختم کرنے کے لئے کئی متبادل موجود ہیں لیکن انہوں نے ان متبادل کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی۔وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارا سینڈرس نے جمعرات کو کہا کہ مسٹر ٹرمپ امریکی حکومت کو فنڈ فراہم کرنے کے لئے ایک تجویز پیش کرسکتے ہیں لیکن ایسا تبھی ممکن ہے جب اس میں امریکہ – میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے لئے ایک بری رقم کی پیشگی ادائیگی کرنے کا التزام ہو۔واضح رہے کہ امریکہ میں 22دسمبر سے ہی جزوی کام روکو تحریک جاری ہے ۔مسٹر ٹرمپ اور ڈیموکریٹس ارکان پارلیمنٹ کے درمیان امریکہ -میکسیکو سرحد پر دیوار بنانے کے سلسلے میں تنازعہ ہے ۔مسٹر ٹرمپ نے کانگریس سے دیوار بنانے کے لئے 5.7ارب ڈالر کی رقم الاٹ کرنے کا مطالبہ کیا لیکن ڈیموکریٹس ارکان پارلیمنٹ نے ایسا کرنے سے انکار کردیا۔اس کے بعد سے ہی دونوں فریقوں میں اتفاق قائم نہیں ہوپایا ہے ۔

ٹرمپ کے قریبی رفیق
راجر اسٹون گرفتار
واشنگٹن ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے قریبی رفیق سمجھے جانے والے راجر اسٹون کو خصوصی کونسل کی روس تحقیقات معاملہ میں گرفتار کیا گیا ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہیکہ انہوں نے تحقیقات کی راہ میں رکاوٹیں پیدا کیں۔ مسٹر اسٹون خودساختہ ’’ڈرٹی ٹریکسٹر‘‘ ہیں اور خصوصی کونسل رابرٹ مولر کی جانب سے گذشتہ کئی ماہ کے دوران پہلا فوجداری معاملہ سامنے آیا ہے۔

امریکی شراب ہندوستان برآمد کرنے
سے ہمیں کچھ نہیں ملتا : ٹرمپ
واشنگٹن ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے ہندوستان سے شکایت کی تھی کہ ہارلے ڈیوڈسن موٹر سائیکلس پر صدفیصد ٹیکس عائد کیا جارہا ہے تاہم اب وہ امریکی وہسکی (شراب) پر ہندوستان کی جانب سے 150 فیصد ٹیکس عائد کرنے پر نظریں لگائے بیٹھے ہیں۔ یاد رہیکہ ہندوستان نے گذشتہ سال فرفوری میں ہارلے ڈیویڈسن موٹر سائیکل پر 50 فیصد ڈیوٹی کم کردی تھی کیونکہ ٹرمپ نے ہندوستان کی جانب سے زائد ٹیکس کے نفاذ کو غیرمناسب قرار دیا تھا اور یہ انتباہ دیا تھا کہ ہندوستان کی جانب سے امریکہ کو برآمد کی جانے والی موٹر سائیکلوں پر بھی وہ زائد ٹیکس کا نفاذ کریں گے۔ انہوں نے دیگر ممالک پر بھی امریکہ سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کیا تھا۔ اس موقع پر انہوں نے امریکہ کی وہسکی کا تذکرہ کیا جس پر ہندوستان 150 فیصد ٹیکس عائد کرتا ہے اور ہمیں (امریکہ) کچھ نہیں ملتا۔ ٹرمپ نے کہ ہندوستان میں ٹیکس کی شرحیں بہت زیادہ ہے۔ اب امریکی وہسکی (شراب) کی طرف ہی دیکھ لیجئے، ہندوستان نے اس پر 150 فیصد ٹیکس عائد کر رکھا ہے جبکہ ہمیں کچھ نہیں ملتا۔ یاد رہیکہ چین کے ساتھ بھی ٹیکس کی شرحوں کو لیکر امریکہ ۔ چین تجارتی تعلقات بھی کشیدگی کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ چین یہ چاہتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ اس کے تجارتی تعلقات معمول کے مطابق ہوں۔