کام سے بریک لے کر انسانیت کی خدمت کا عزم : جانی لیور

,

   

لندن: بالی ووڈ کے معروف کامیڈی اداکار جانی لیور نے عرصے بعد بالی ووڈ میں واپسی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کام سے بریک لے کر انسانیت کی خدمت کرنے اور خدا کا شکر کررہے تھے۔جونی لیور کا شمار ہندی فلموں کے صف اول کے کامیڈینس میں ہوتا ہے۔ انہوں نے ’’بازیگر‘‘، ’’عشق‘‘، ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ سمیت سینکڑوں فلموں میں جاندار اداکاری کرکے لوگوں کے دل جیتے ہیں۔ تاہم وہ گزشتہ کافی برسوں سے فلموں میں نظر نہیں آرہے تھے،لیکن اب انہوں نے بالی ووڈ ہدایت کار ڈیوڈ دھون کی فلم ’’قلی نمبر 1‘‘ کے ری میک کے ذریعے دوبارہ فلموں میں واپسی کی ۔ حال ہی میں جانی لیور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ جب وہ فلموں میں کام کررہے تھے تو ان کے پاس فلاحی کام کرنے کیلئے بالکل بھی وقت نہیں تھا لہذا انہوں نے فلموں سے بریک لیا اور فلاحی کام کرنے لگے۔جانی لیور نے بتایا کہ وہ ایک مزدور تھے اور ہندوستان لیور میں کام کرتے تھے لیکن خدا نے انہیں کامیابی اور بہت پیسے سے نوازا جس کے متعلق انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا اس لئے وہ خدا کا شکر کرنے کے لیے انسانوں کی خدمت میں مصروف ہوگئے تھے۔