کاماریڈی ضلع پولیس کا نیا لوگو متعارف

   

کاماریڈی: 18 /جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)کاماریڈی ضلع پولیس محکمہ نے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے آج اپنا نیا لوگو متعارف کرایا۔ کاماریڈی ضلع کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس مسٹر ایم راجیش چندرا کے ہاتھوں اس لوگو کی رسمِ اجرائی عمل میں آئی۔ یہ لوگو ’’Fearless Always. Vigilant Forever‘‘ (ہمیشہ بے خوف، ہمہ وقت چوکنا) جیسے حوصلہ افزا نعرے کے ساتھ نہ صرف پولیسنگ میں شفافیت، فرض شناسی اور ہمت کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ضلع پولیس کے بدلتے ہوئے رویے کی نمائندگی بھی کرتا ہے۔یہ نیا لوگو اب تمام پولیس اسٹیشن، سرکاری دستاویزات اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نافذ کیا جائے گا۔ تاکہ پولیس کا جذبہ عزم اور عوامی وابستگی مزید اجاگر ہو۔ اس موقع پر ایس پی راجیش چندرا نے کہا یہ لوگو محض ایک شناخت نہیں بلکہ کاماریڈی پولیس کی عوام کے تئیں ذمہ داری، ایمانداری اور انصاف پر مبنی طرزِ عمل کی علامت ہے۔