کاماریڈی علاقہ میں کورونا کی وباء میں مسلسل اضافہ

   

گاندھی اقامتی اسکول کی 32 طالبات متاثر ، ضلع کلکٹر شرت نے تفصیلی جائزہ لیا

کاماریڈی: کاماریڈی علاقہ میں کورونا کی وباء میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے ضلع کاماریڈی کے ٹیکریال میں واقع کستوربا گاندھی اقامتی اسکول کی 32 طالبات کرونا ساے متاثر ہونے پر ہلچل پیدا ہوگئی ۔ اور ان طالبات کا ریاپیڈ ٹسٹ کیا گیا ایک ہی دن میں 32 طالبات متاثر ہونے پر ضلع کلکٹر مسٹر شرت یہاں پہنچ کر تفصیلی طور پر جائزہ لیا اور فوری ڈاکٹرس کو طلب کرتے ہوئے خصوصی اقدامات کرتے ہوئے طالبات کو آئسولیشن سنٹر میں رکھتے ہوئے ان پر نگرانی کرنے کی ہدایت دی ۔ اسکول میں جملہ 180 طالبات ہے اور شیوراتری کے موقع پر چند طالبات اپنے گھر گئے ہوئے تھے اور کئی طالبات کے والدین بھی اسکول پہنچ کر اپنے بچوں سے ملاقات کی تھی اور کس طرح یہ طالبات متاثر ہوئے اس بارے میں بھی تفصیلات حاصل کی جارہی ہے اسکول میں آئسولیشن سنٹر قائم کرتے ہوئے انہیں خصوصی طور پر علاج کیا جارہا ہے اسکول کا مکمل طور پر سینٹیز کیا گیا ہے اور طالبات کے والدین کا بھی معائنہ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ کاماریڈی میں ایک ہی دن میں 47 کیس درج کئے گئے ان میں اقامتی مدرسہ کے 32 طالبات شامل ہے جملہ 1208 افراد کے ریاپیڈ ٹسٹ کئے گئے ضلع میں اب تک 13759 افراد کوویڈ سے متاثر ہوئے ہیں اور 82 افرادکی موت واقع ہوئی تھی اور 13579 افراد صحت مند ہوئے تھے اور 98 ایکٹیو کیس ہے اچانک کرونا کے کیس میں اضافہ کی جوہ سے کاماریڈی میں ہلچل پیدا ہوگئی ۔ متحدہ ضلع میں دن بہ دن کیسس میں اضافہ ہوتا جارہا ہے اور حکومت کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیارکرنے کی ہدایت دی جارہی ہے ۔

نارائن کھیڑ میں 18 افراد کو کورونا پازیٹیو
نارائن کھیڑ: ڈپٹی سیول سرجن ڈاکٹر نرسنگ چوہان گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل نارائن کھیڑ نے بتایا کہ آج دواخانہ میں 50 مریضوں کو کورونا ٹسٹ کیا گیا جس میں 18 مریضوں کو کورونا پازیٹیو آیا ہے۔ کورونا پازیٹیو کے مریضوں کو ہوم آئسولیشن میں رکھ کر علاج کیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ اسمبلی نارائن کھیڑ 7 منڈلوں کے سرکاری دواخانوں میں کورونا ٹسٹ ہر روز کیا جائے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ماسکس لگائیں، کھانسی یا بخار آنے پر دواخانہ پہنچ کر کورونا ٹسٹ کروائیں۔