کُل جماعتی قائدین کا مشترکہ فیصلہ، عوام سے سماجی دوری برقرار رکھنے کی اپیل
کاماریڈی۔کرونا وائرس کی وباء میں شدت اور ایک ہزار سے زائد کیسس ہونے کے باعث 5؍ اگست سے 14؍ اگست تک کاماریڈی میں مکمل لاک ڈائون کرنے کا اعلان کیا گیا ۔ چیمبر آف کامرس ، کل جماعتی قائدین کی جانب سے مشترکہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے کاماریڈی میں 10 دن تک لاک ڈائون کیا جارہا ہے ۔ کاماریڈی میں اب تک 1024 کرونا کے مثبت کیسس ظاہر ہوئے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اور کوئی بھی سہولتیں نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو علاج کیلئے بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ان حالات کو دیکھتے ہوئے چیمبر آف کامرس اور کل جماعت قائدین نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے لاک ڈائون کا اعلان کیا گیا۔ لاک ڈائون کے اعلان کے بعد آج بازار میں خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے اور عوام کا ہجوم نظر آرہا ہے جس کی وجہ سے سماجی دوری کی دھجیاں اڑ رہی ہے اور کوئی بھی اس طرف دھیان دینا مناسب نہیں سمجھ رہے ہیں ۔ سماجی دوری کو برقرار رکھنے کی بار بار اپیل کے باوجود عوام اسے نظر انداز کرتے ہوئے اور دکانات پر خرید و فروخت میں مصروف نظر آرہے ہیں ۔ کاماریڈی میں لاک ڈائون کی وجہ سے عوام 10 دن کا راشن و دیگر اشیاء خریدنے کیلئے ہر دکان پر سینکڑوں کی تعداد میں پہنچ کر اشیاء کی خریدی کررہے ہیں ۔ کاماریڈی میں اب تک 1024 کیسس درج کئے گئے اور 17 افراد کی موت واقع ہوئی ہے اور 897 افراد زیر علاج ہے ۔ نوڈل آفیسر ڈاکٹر سرینواس نے بتایا کہ دو دنوں کے دوران 170 نمونے حاصل کئے گئے اور اس کی رپورٹ زیر التواء ہے چیمبر آف کامرس کے صدر روی کمار ، ضلع کانگریس کے صدر کے سرینواس ، ٹی آرایس قائد وینو گوپال ، جمعیت العلماء کے جنرل سکریٹری نے بتایا کہ ضروری اشیاء ، ترکاری ، دودھ ، ادویات کی دکانیں ہمیشہ کی طرح کھلی رہے گی لیکن دیگر تمام دکانوں کو مکمل طور پر بند کیا جارہا ہے۔