کاماریڈی میں بار اسوسی ایشن کے وکلاء کا احتجاج

   

کاماریڈی : بار اسوسی ایشن کاماریڈی کے وکلاء کا ایک وفد ہائی کورٹ ایڈوکیٹ وامن رائو کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا اور سی بی آئی کے ذریعہ تحقیق کرنے کا مطالبہ کیا ۔ بار اسوسی ایشن کے صدرلکشمن رائو کی قیادت میں ایڈوکیٹس جگناتھم ، وینکٹ رام ریڈی ، محمد مقصود ، محبوب علی ، سریدھر و دیگر وکلاء نے کاماریڈی سے وامن رائو کے آبائی مقام پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی اور دیہات میں ایک ریالی بھی نکالی ۔ بعدازان منتھنی پہنچ کر بار اسوسی ایشن کے وکلاء سے ملاقات کی مقصود ایڈوکیٹ نے اس واقعہ پر سخت مذمت کرتے ہوئے وامن رائو کے قاتلوں کو سخت سزاء دینے اور فاسٹ ٹراک کورٹ قائم کرنے اور وکلاء کے تحفظ کیلئے اقدامات کرنے اور وامن رائو کے افراد خاندان کو ایکس گریشیاء دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔