کاماریڈی :4 ؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر کانگریسی قائد و سابق ریاستی وزیر محمد علی شبیر نے بی آرایس کے ماچہ ریڈی منڈل پرجا پریشد رکھنے والے رکن رام ریڈی پر ان ہی کے پارٹی کے منڈل پرجا پریشد کے صدر نرسنگ رائو کی حملہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ رائو کی جانب سے ایک ماہ کے اندر دوسری مرتبہ حملہ کیا گیا ۔ چیف منسٹر چندر شیکھر رائو کاماریڈی سے مقابلہ کے اعلان کے بعد نرسنگ رائو کی غنڈہ گردی میں اضافہ ہوا ہے ۔ پہلی مرتبہ نرسنگ رائو کانگریس کے کارکن راجو پر حملہ کیا گیا تھا اور اس وقت فلمی انداز میں سارے دیہات میں برقی منقطع کی گئی تھی اور ان کی اہلیہ نے اطلاع دینے پر ضلع پولیس کو اطلاع دی گئی تھی اس کے خلاف شکایت کرنے کے باوجود بھی آج تک بھی نرسنگ رائو کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا اسی طرح کل بی آرایس پارٹی کے اجلاس میں ان ہی کے پارٹی سے تعلق رکھنے والے افراد ان پر حملہ کرنے والے ان کے پارٹی سے تعلق رکھنے والے نرسنگ رائو نے رام ریڈی پر حملہ کیا لیکن ابھی تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ۔