کاماریڈی میں بی جے پی امیدوار نے صدر تلنگانہ کانگریس اور بی آر ایس سربراہ کو شکست دی

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : حلقہ اسمبلی کاماریڈی میں بی جے پی کے امیدوار کے وینکٹ رمنا ریڈی نے موجودہ چیف منسٹر اور بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ اور تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر اور تلنگانہ کے متوقع آئندہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کو شکست دینے کا ایک منفرد امتیاز حاصل کیا ہے ۔ کاماریڈی میں پہلے راونڈ سے آخر تک ایک برابر کا مقابلہ رہا ۔ 5 اور 6 کے ابتدائی راونڈس میں ٹی پی سی سی صدر اور بی آر ایس صدر ہر راونڈ میں 2000 سے کم ووٹ کے مارجن سے آگے پیچھے تھے ۔ تاہم مزید کاونٹنگ کے ساتھ وینکٹ رمنا ریڈی ، ریونت ریڈی اور کے سی آر دونوں کی برابری میں آگئے ۔ تاہم کاونٹنگ کے اختتام پر انہوں نے کے سی آر کو 5156 ووٹ کے مارجن سے شکست دیتے ہوئے ریونت ریڈی کو تیسرے مقام پر کردیا ۔۔